• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے افسران کے لیے آر ٹی آئی ایکٹ پر تربیتی ورکشاپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام بلوچستان کے سرکاری افسران کے لیے بلوچستان آر ٹی آئی ایکٹ 2021 پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ، ورکشاپ کا مقصد مختلف سرکاری محکموں کے پبلک انفارمیشن افسران کو ضروری معلومات اور مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ بلوچستان آر ٹی آئی ایکٹ 2021 پر موثر طور پر عمل درآمد کرسکیں اور باالخصوص عوام کو معلومات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا ۔ ورکشاپ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی نے شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جواب دہ طرز حکمرانی کے لئے شفافیت و بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔ انفارمیشن کمشنر بلوچستان انفارمیشن کمیشن عبدالشکور خان نے بلوچستان آر ٹی آئی ایکٹ 2021 کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قانون صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کاشف علی نے ایکٹ کی دفعہ 5 پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے بتایا کہ معلومات تک رسائی بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے بنیادی ستون ہے ۔ سابق صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سلیم شاہد نے آر ٹی آئی ایکٹ کی صوبے میں شفاف حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اہمیت پر روشنی ڈالی۔
کوئٹہ سے مزید