اسلام آباد ( طاہر خلیل )فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ نے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ کے درمیان جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کا خطے میں امن کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔