• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک بھر کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے واقعات پر مشتمل تین سالہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی ، تین سال میں479واقعات پیش آئے ، پنجاب میں 266، آزاد کشمیر 74، خیبرپختونخوا میں 60بار آگ لگی، رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب کے جنگلات میں آگ لگنے کے266 واقعات جبکہ وفاقی دارالحکومت میں اس دوران جنگلات میں آگ لگنے کے 56واقعات پیش آئے، آزاد جموں و کشمیر کے جنگلات میں74، خیبرپختونخوا کے جنگلات میں 60، بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگنے کے 17واقعات پیش آئے۔
اہم خبریں سے مزید