اسلام آباد ( فاروق اقدس) مصدقہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ آف دی سٹیٹ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے والے اس اجلاس میں تنظیم کے دیگر رکن ممالک جن میں چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اور بھارت کے وزیر خارجہ کے شنکر کی شرکت بھی یقینی بتائ جا رہی ہے تاہم ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار کی اجلاس میں شرکت کرنے والی رکن ممالک کی شخصیات سے باضابطہ ملاقات کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم سائیڈ لائن پر دوست ممالک کی اجلاس میں شریک شخصیات سے ملاقات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔