کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کی چینی صدر سے ہانگ کانگ کے قید میڈیا ٹائیکون جِمی لائی کی رہائی کی درخواست ،ذرائع کا کہنا ہے امریکی صدر نے کہا کہ لائی کی رہائی چین کی ساکھ اور واشنگٹن بیجنگ کے تعلقات کے لیے مفید ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ہانگ کانگ کے قید میڈیا ٹائیکون جِمی لائی کی رہائی کی براہِ راست درخواست کی۔ خبر رساں ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے تقریباً پانچ منٹ تک لائی کی صحت اور اس کے طویل مقدمے پر بات کی اور کہا کہ اس کی رہائی چین کاعالمی امیج بہتر بنانے اور واشنگٹن کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے میں مددگار ہوگی۔