لاہور(نیوز رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نعیم وٹو نے این سی سی آئی اے افسران پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کا 2 دن جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ،عدالت نے باقی ملزمان کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ سلمان کا ریمانڈ کیوں چاہئے اس میں سے مزید کیا نکالنا ہے؟سلمان کی حد تک کوئی ثبوت ملا ہے یا کسی نے کہا ہے کہ یہ فرنٹ مین ہے؟ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زین نے موقف اپنایا کہ جی نہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس سپیڈ سے آپ کام کر رہے ہیں چودہ دن کیا 14 ماہ میں بھی تفتیش مکمل نہیں ہو گی۔