• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹا پر دھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات سے اربوں ڈالر کمانے کا انکشاف

کراچی (نیو زڈیسک)میٹا پر دھوکہ دہی اشتہارات سے اربوں ڈالر کمانے کا انکشاف ہوا ہے کمپنی کے اندرونی دستاویزات سے پتہ چلا کہ 2024میں آمدنی کا 10فیصد فراڈ اشتہارات سے حاصل ہوا، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر روزانہ 15ارب مشتبہ اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔ مشکوک اشتہاریوں پر پابندی کے بجائے ’’پینلٹی بولی‘‘ کے ذریعے زیادہ چارج کیا جاتا ہے۔ ریگولیٹرز کی بڑھتی تحقیقات کے باوجود کمپنی کا نفع برقرار رکھنے پر زوررہا،برطانوی خبر رساں ادارے کے حاصل کردہ خفیہ دستاویزات کے مطابق میٹا نے 2024 میں اپنی کل آمدنی کا تقریباً 10 فیصد یعنی 16 ارب ڈالر، فراڈ اور ممنوعہ اشیا کے اشتہارات سے کمایا۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ میٹا کے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر روزانہ تقریباً 15 ارب دھوکہ دہی والے اشتہارات دکھائے جاتے ہیں، جن سے کمپنی کو سالانہ 7 ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں۔میٹا کی پالیسی کے مطابق صرف اُن اشتہاریوں پر پابندی لگائی جاتی ہے جن کے 95 فیصد فراڈ میں ملوث ہونے کا یقین ہو، جبکہ کم مشتبہ اشتہاریوں سے ’’پینلٹی بولی‘‘ کے تحت زیادہ رقم لی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید