• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید یا معذور ہونیوالے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت کے حق پر کوئی قدغن نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد ( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت کے حق پر کسی قسم کی بھی کوئی قدغن نہیں اور یہ حق بیٹے اور بیٹی دونوں کو برابر حاصل ہے، شادی شدہ بیٹی کو والدین کی ذمہ داری نہ سمجھنا ایک فرسودہ اور غیر آئینی تصور ہے،جسٹس سیدمنصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گزشتہ روز سروس ٹریبونل کے فیصلےکے خلاف دائر اپیل کا دس صفحات کافیصلہ جاری کردیا ،جسے جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے قلمبند کیا ،اپنے فیصلے میں عدالت نے خاتون ٹیچر کو تمام ترسابق مراعات کے ساتھ بحال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت کے حق پر کسی قسم کی بھی کوئی قدغن نہیں اور یہ حق بیٹے اور بیٹی دونوں کو برابر حاصل ہے، شادی شدہ بیٹی کو والدین کی ذمہ داری نہ سمجھنا ایک فرسودہ اور غیر آئینی تصور ہے۔
اہم خبریں سے مزید