• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین آسمانی صحیفہ نہیں کہ تبدیلی نہیں کی جاسکتی‘ بیرسٹر عقیل

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل نے کہاہے آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں کہ جس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہو‘ وفاق کے اخراجات میں کمی لانے کیلئے صوبوں کو برابر کا حصہ ڈالنا چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کاکہناتھاکہ یہ غلط بات ہے کہ26ویں ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جارہی تھی جبکہ 27 ویں ترمیم پر بھی کوئی جلد بازی نہیں ہے‘ تمام معاملے پر بات چیت ہوگی۔ 27 ویں ترمیم میں قومی مفادکے ایشوز ہیں، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا، کسی سیاسی جماعت کےفائدے نقصان کی بات نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید