اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کی بااختیاری کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔آصفہ بھٹو زرداری نے نے کہا کہ خواتین کی ترقی کیلئے عالمی شراکت کاروں سے تعاون جاری رکھیں گے،تقریب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (UN Women) اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔خاتونِ اوّل نے اپنے خطاب میں ایوارڈ کے وژن کو سراہا اور مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنر مندی، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔