اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج بروز جمعہ صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہا ؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کیلئے 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے۔ ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات کی کاروائی ہوگی۔