• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بل کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ناصر چشتی )ڈسکوز کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں گزشتہ روز سماعت ہوئی ڈسکوز نےجولائی تا ستمبر2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی دائر تھی ،من و عن منظوری سےبجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپےکا بوجھ پڑے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کےبعد فیصلہ جارج کرے گی ، نیپرا نےعدم نمائندگی پر پاور ڈویژن پر برہمی کا اظہار کیا اور پاور ڈویژن کو اظہار ناراضگی کا خط لکھنے کا فیصلہ کیا،بجلی صارفین کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھر کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہوا ہجولائی تا ستمبر بجلی کا گردشی قرضہ پھر بڑھ گیا ہے بجلی صارفین پہلے ہی بلوں میں تین روپے کا سرچارج ادا کررہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ گردشی قرض بڑھتا ہی جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید