• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ویں ترمیم میں 18 ویں ترمیم پر بات نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم میں 18ویں پر بات نہیں ہوگی ۔سندھ میں طلبہ کی آن لائن حاضری کے پہلے ڈیجیٹل نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سیدھ مراد علی شاہ کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے پہلے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حاضری سسٹم کو سندھ کے اسکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے، ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔ ایس اے ایم آر ایس پہلی مرتبہ سندھ یا پاکستان کے کسی بھی صوبے میں متعارف کرایا گیا ایسا جامع ڈیجیٹل نظام ہے جو طلبہ کی حاضری، اسکول کے بنیادی ڈھانچے، اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی نتائج کو باہم جوڑتا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ صرف ایک مانیٹرنگ ٹول نہیں ہے بلکہ ایک ایسا نظام ہے جو ہمیں مفروضوں کے بجائے اعداد و شمار پر مبنی فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید