• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی اور آبادی کا دباؤ معیشت پر براہِ راست اثرات ڈال رہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی کا دباؤپاکستان کی معیشت پر براہِ راست اثرات ڈال رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک اپنی مالیاتی حکمتِ عملی کو تیزی سے سبز اور پائیدار سمت میں موڑ دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور ماحولیاتی مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے موسمیاتی فنانس کی فوری طور پر موثر تنظیم ناگزیر ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں تیز رفتار اضافے کو قومی بقا کے لئے وجودی خطرہ قرار دیا۔ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی فنانسنگ ایک عالمی چیلنج ہے جو نہایت تیزی سے ابھر رہا ہے اور پاکستان کو چاہئے کہ وہ اپنے مالیاتی، ریگولیٹری اور ادارہ جاتی ڈھانچوں کو اس انداز سے ترتیب دے کہ ملک کی جانب پائیدار سرمایہ کاری راغب ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید