اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید احتجاج کرتے ہوئےوزارت فوڈ سکیورٹی کیخلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ وزارت فوڈ سکیورٹی کے منٹس موصول ہوئے، کئی اہم فیصلے شامل نہیں ۔ایٹما نےمطالبہ کیا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی متفقہ سفارشات کےمطابق نظر ثانی منٹس جاری کیے جائیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے کپاس بحالی سے متعلق خط لکھا ہے،خط میں کہا گیا کہ وزارت فوڈ سکیورٹی کے منٹس میں کاٹن سیس کی وصولی سے متعلق نائب وزیر اعظم کے احکامات کو شامل نہیں کیا گیا،نائب وزیر اعظم نےکاٹن سیس کی وصولی کے لیے رولز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔