پشاور(ارشد عزیز ملک )قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی برآمد ,جس کے بعد کیس میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 36 ہو گئی ہے۔نیب حکام کے مطابق کارروائیاں کوہستان اور ایبٹ آباد میں کی گئیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ٹھیکیدار سید ناصر اور گل زادہ، سرکاری اہلکار نواب زادہ اور نجی شخص صبر جمیل شامل ہیں۔