• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCCIA اور FIA کے افسران کیخلاف نیا مقدمہ درج ہوگا

کراچی (اسد ابن حسن) لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کے بعد اعلی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک اور مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا جائے جس میں ان افسران کو نامزد کیا جائے جو ملک بھر کے کال سینٹروں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں زرائع کے مطابق یہ کیس بہت زیادہ افسران کے خلاف درج ہوگا جن کا تعلق پشاور سے کراچی تک ہے اور اس میں ایف آئی اے کے اپنے افسران بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید