• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 سینیٹرز کے سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایک کے بجائے چار چارسینیٹرزکے فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹرز اپنے ساتھ ہونے والے فراڈز پر پھٹ پڑے۔ سینیٹر بلال خان مندوخیل، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر فلک ناز چترالی کے ساتھ فراڈ ہونے کا انکشاف ہوا۔ اجلاس میں این سی سی آئی اے کے کرپشن کے معاملات بھی پہنچے۔این سی سی آئی کے افسران کے معاملات پر ایجنڈا ان کیمرا کیا گیا‘ان کیمرا ایجنڈے میں پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا آن لائن فروخت کرنے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے بتایا کہ مجھے بھی فراڈیوں کی کال آئی، ہیکرز نے مختلف اراکین پارلیمنٹ کو آن لائن فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگایا۔

اہم خبریں سے مزید