• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، عفاف فیض رسول ڈپٹی سیکرٹری فنا نس تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کی گریڈ19 کی افسر مس عفاف فیض رسول ملک کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سینئر جوائنٹ سیکریٹری ریلوے ڈویژن سید مجتبیٰ حسین کی 180 روز کی غیر معمولی (بغیر تنخواہ رخصت) منظور کر لی گئی ہےجو 17 نومبر 2025 سے 16 مئی 2026 تک مؤثر ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید