کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2026کو ’خاندان کا سال‘ قرار دے دیا، خاندانی ترقی کے ایجنڈے پر کام کیلئے 20 سے زائد وفاقی اور مقامی اداروں پر مشتمل قومی ٹاسک فورس تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے جمعرات، 6 نومبر کو یہ ہدایت جاری کی کہ 2026 کے سال کو ’خاندان کا سال‘ کے طور پر نامزد کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد اماراتی خاندانوں کی نشوونما کے لیے قومی ایجنڈے کے اہداف کو فروغ دینا ہے، اس کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی، شہریوں اور رہائشیوں میں بیداری کو مستحکم کرنا بھی شامل ہے۔ یہ اعلان ʼخاندانی نشوونما کے قومی ایجنڈے 2031ʼ کے دوران کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے شرکت کی۔