میامی ۔امریکا (جنگ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کے نو منتخب میئرزہران ممدانی سےتعاون اور معاونت کے لئے تیار ہیں لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ ڈیمو کریٹک سوشلسٹ میئر کو کامیابی کے لئے ان کی حکومت کا بھی احترام کرنا ہوگا۔ وہ گذشتہ روز میامی فلوریڈا میں امریکا بزنس فورم سے خطاب کررہی تھے۔ممدانی نے کہا کہ وہ صدرٹرمپ کے ریمارکس ہر کوئی تبصرہ نہیں کریں ۔ تاہم مکالمے کے لئے ان کے دروازے کھلے ہیں۔ لیکن صدرٹرمپ نے اپنے لئے ممدانی کےریماکس کو خطرناک بیان قراردیا۔ ممدانی نے ادھر نیویارک میں امریکا کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلمان میئر کی حیثیت سے تاریخی کامیابی پر اپنی ٹرانزیشن ٹیم کا اعلان کیا ۔ فاکس نیوز کو اپنے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ زہران ممدانی کو واشنگٹن کا احترام کرناچاہئے۔ اگرانہوں نے ایسانہیں کیا تو انکی کامیابی کے امکانات نہیں ہوں گے۔ البتہ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ممدانی کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔تاہم جلد ہی وضاحت بھی کردی کہ وہ ممدانی کو نہیں بلکہ نیویارک کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے باوجود کہ ٹرمپ نے ممدانی کو کمیونسٹ قرار دیا تھا کہا کہ ان کی انتظامیہ نئے میئر کی مددکرنا چاہتی ہے۔ ٹرمپ نےکہا کمیونسٹوں ، مارکسٹوں اور عالمگیریت کے جامیوں کو موقع ملا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ ایک ’’کمیونسٹ میئر‘‘ نیویارک کے لئے کیا کرتا ہے ؟ ٹرمپ نے میئر کے لئے انتخابی مہم کے دوران زہران ممدانی کوایک کمیونسٹ جنونی قراردیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ممدانی کومنتخب کیا گیا تو وہ نیویارک کے لئے وفاق کی جانب سے تمام فنڈز روک دیں گے۔