• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونتی میں شرسیلرو قبائلی تنازع پھر بھڑک اٹھا، فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

خانپور مہر /میر پور ماتھیلو(نامہ نگاران ) کچے کے علاقے رونتی میں شر سیلرو قبائلی تنازع ایک بار پھر بھڑک اٹھا۔ جمعرات کی صبح شر برادری کے 20 سے زائد مسلح افراد نے گاؤں محبوب سیلرو پر حملہ کر دیا اور چھ افراد کو قتل کردیا اور سات افراد زخمی ہو گئے زخمیوں تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یارخان منتقل کر دیا چار کی حالت تشویشناک علاقہ میدان جنگ بن گیا فائرنگ کا سلسلہ جاری کشیدگی برقرار، شر برادری کے حملے میں فائرنگ سے ابراہیم سیلرو، ایاز دھوندو، صوبو سیلرو اور علی گوہر دھوندو عبد الحمید سیلرو اور حاجی حنیف جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے رونتی کچے میں شر سیلرو دیرینہ دشمنی کا تنازعہ ایک بار پھر بھڑک اٹھا جمعرات کی صبح شر برادری کے 20سے زائد مسلح افراد نے گاؤں محبوب سیلرو پر حملہ کر دیا حملے کے نتیجے میں چار افراد محمد ابراہیم سیلرو، صوبو سیلرو ایاز دھوندو، علی گوہر دوھوند موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ عبد الحمید سیلرو اور حاجی حنیف سیلرو کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ پانچ افراد ندیم سیلرو، منظور سیلرو، جام سیلرو، دلبر سیلرو سمیت پانچ افراد شیخ زید اسپتال رحیم یارخان میں طبی امداد دی جا رہی ہے ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید