کراچی (نیوز ڈیسک) تین چینی خلا نورد خلا میں پھنس گئے۔ واپسی کا مشن خلائی ملبے سے ٹکرانے کے بعد مؤخر، چینی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خلا نورد پوری طرح محفوظ ہیں، زمینی کنٹرول سینٹر مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔ غیمرملکی میڈیا کے مطابق تین چینی خلا نورد خلا میں اس وقت محصور ہیں جب ان کے واپسی کے کیپسول کو ایک نامعلوم شے سے ٹکر لگنے کے بعد نقصان پہنچا۔ چین کی انسانی خلائی ایجنسی (CMSA) کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شینژو-20 مشن کے خلا نورد چن ڈونگ، چن ژونگرئی اور وانگ جی، جو اپریل سے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر موجود ہیں، زمین پر واپسی کی تیاری کر رہے تھے۔ ان کی واپسی 5 نومبر کو طے تھی، تاہم کیپسول کے بیرونی خول پر نقصان کے نشانات ملنے کے بعد پرواز مؤخر کر دی گئی۔