میر پور(صباح نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پہلے مرحلے پر بنائی گئی کابینہ میں میرپور،پونچھ اور آٹھ مقام کے اضلاع کے علاوہ مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں کو نظر انداز کر دیا ہے ہے حتیٰ کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان کو ہرانے والے مسلم لیگی ایم ایل اے چوہدری سعید کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے پہلے۔ مرحلے میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اپنے ضلع سے 2،کوٹلی اور باغ سے بھی دو دو وزراء لیے جبکہ بھمبر،حویلی اور سدھنوتی سے ایک ایک وزیر لیا گیا۔کابینہ میں نمائندگی سے محروم رہنے والے اضلاع بالخصوص میرپور میں اس فیصلے پر تحت تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے میر پور کے سیاسی ،سماجی حلقوں اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے سخت احتجاج کیا ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ میر پور کو میرٹ پر پہلے مرحلے میںبھر پور نمائندگی ملنی چاہیے تھی۔ ایل اے تین میر پور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سعید نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود کو ہرایا تھا۔وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری سعید کو کامیابی پر بذات خود مبارکباد دی تھی حتیٰ کہ دورہ مظفر آباد کے موقع پر نواز شریف نے جلسہ سے خطاب میں چوہدری سعید کومخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سربراہ کو شکست دے کر مجھے خوش کر دیا ہے۔ چوہدری سعید نے نواز شریف کو تو خوش کر دیا تھا تاہم چوہدری سعید کو پہلے مرحلے میں کابینہ میں نمائندگی نہ دے کر مسلم لیگی کارکنوں کو مایوس کر دیاگیا۔میر پور آزاد کشمیر کا اہم ضلع ہے کیونکہ میر پور کے شہری بڑی تعداد میں یورپ سمیت بیرونی دنیا میں مقیم ہیں جن کی وجہ سے بڑی مقدار میں زرمبادلہ بھی پاکستان آتا ہے۔ میرٹ کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں میر پور سے چوہدری سعید کا نام سرفہرست ہونا چاہیے تھا مگر ان کا نام شامل نہیں کیا۔میر پور میں ہفتے کے روز دن بھر اسی صورتحال پر بحث ہوتی رہی ۔ کارکنان نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یقیناً چوہدری سعید دوسرے مرحلے میں ضرور وزیر بن جائیں گے تاہم ان کا حق پہلے مرحلے میں وزیر بننا تھا میر پورسے کم سے کم دو وزراء پہلے مرحلے میں لینے کی ضرورت تھی۔