• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں آج ایران کا جواب موصول ہوجانا چاہیے، مارکو روبیو


فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ابھی تک تہران کا جواب موصول نہیں ہوا، آج ایران کا جواب مل جانا چاہیے۔

روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امید ہے کہ ایران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کی طرف جائے گا، گزشتہ رات ایران پر کیے گئے حملے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ نہیں تھے، اگر امریکا پر میزائل فائر کیے گئے تو ہم جواب دیں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ پوپ لیو کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، حزب اللّٰہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، ہماری توجہ صرف لبنانی حکومت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور تائیوان سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید