• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ہائیکنگ ٹریل5پر راستہ بھول جانیوا لے شہری کو بحفاظت تلاش کرلیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریل پر راستہ بھول جانے وا لے شہری کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا، وفاقی پولیس کوپکا ر 15 پر کا ل موصول ہو ئی کہ ایک شہری تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں واقع ٹریل فائیو پر دوران ہائیکنگ راستہ بھول گیا ہے اور وہ واپس نہ آیا ہے اور اس سے رابطہ بھی نہ ہو رہا ، جس پر ڈی آئی جی اسلام آ بادمحمد جو اد طا رق نے ایس پی سٹی کو مذکورہ شخص کو فوری بحفاظت تلاش کرنے کی ہدایت کی۔شہری گھومنے پھرنے کے لئے اسلام آباد آیا تھا اورٹریل فائیو پردوران ہائیکنگ راستہ بھٹک گیا تھا ، شہری نے اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور اسے بحفاظت واپس لانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔