• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، تھانہ دھمیال کوساجدہ پروین نے بتایاکہ میرا خاوند سید مشتاق حسین شاہ اپنے موٹر سائیکل پر صدر راولپنڈی سے رنگ پینٹ لے کر چکری روڈ جا رہا تھا چکری روڈ کے قریب پہنچا تو چکری کی جانب سے ایک کار ہونڈا سٹی جسے نامعلوم ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے چلا تے ہوئے آیاجس نے میرے خاوند کو سامنے سے ٹکر مار کر زخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیااور نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے بھاگ گیا ۔