• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں اے کیٹگری کے 41 ہزار 252 اور بی کیٹگری کے 77 ہزار 636 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ صوبے بھر سے 47 ہزار 495 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹگری کے 10 ہزار 979 جبکہ بی کیٹگری کے 36 ہزار 516 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ اسی طرح 27 ہزار 221 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 10 ہزار 962 اور بی کیٹگری کے 16 ہزار 259 عادی مجرم شامل ہیں۔
لاہور سے مزید