• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے پیٹ میں 40 سال سے بچے کی موجودگی کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 82سالہ خاتون کے پیٹ میں 40 سال سے بچے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ کیفیت اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب حمل رحم کی بجائے پیٹ کے اندر نشوونما پانے لگےرپورٹس کے مطابق 82 سالہ خاتون اپنے پیٹ درد کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس گئی لیکن بوڑھی خاتون اس وقت سکتے میں آ گئی جب اسے ایم آر آئی اسکین کے نتیجے میں بتایا گیا کہ اس کے پیٹ میں چالیس سال سے ایک بچہ رہ رہا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ایسا بہت کم ہوتا ہے جب کسی خاتون کے ہاں حمل بچہ دانی کی بجائے باہر ٹھہر جائے، طبی زبان میں اس کو لیتھوپیڈین (Lethopedion) یا پتھریلا بچہ (Stone baby) کہا جاتا ہے۔ یہ کیفیت اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب حمل رحم کی بجائے پیٹ کے اندر نشوونما پانے لگے۔ایسے معاملات میں جنین کو خون کی فراہمی ناکافی ہوتی ہے، جس کے باعث وہ زندہ نہیں رہ پاتا۔ جب جسم اس مردہ جنین کو قدرتی طور پر خارج نہیں کر پاتا تو وہ انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ایک دفاعی عمل شروع کرتا ہے، اور آہستہ آہستہ اس جنین کو کیلشیم کی تہہ میں لپیٹ دیتا ہے، یہاں تک کہ وہ پتھر کی مانند سخت ہو جاتا ہے۔خاتون میں تقریباً 4 پاؤنڈ وزنی یہ کیلشیم زدہ جنین کئی دہائیوںتک نظر سے اوجھل رہا اور بالآخر ایکس رے اسکین کے ذریعے دریافت ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید