• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستائیسویں آئینی ترمیم سینیٹ اجلاس کیلئے 45 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ستائیسویں آئینی ترمیم سینٹ سے آج ہی منظور ہونے کا قوی امکان ، ایوان بالا کے (آج)پیر کو ہونے والے اجلاس کیلئے 45نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس میں ستائیسویں آئینی ترمیمی بل 2025 بھی سینٹ سے منظوری کیلئے ایجنڈے کا حصہ ہے ، ایجنڈے میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین سنیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیسویں آئینی ترمیمی بل 2025پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرینگے، سینٹ میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جس میں ارکان کی طرف سے 9بل بھی پیش کئے جائیں گے جن میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ترمیمی) بل ، اسلام آباد میٹرو بس سروس بل ، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل بل 2025، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) بل ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (کتابوں پر پلاسٹک کور کے استعمال کی ممانعت)، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ترمیمی) بل، ریگولیشن آف ورچوئل ایسٹس بل، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016ء میں ترمیم کے لیے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) بل ، الیکٹرانک نکوٹین ڈلیوری سسٹمز (ریگولیشن) بل شامل ہیں ، بعض ارکان کی طرف سے پیش کردہ بل کی منظوری کی توقع ہے جو قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے رپورٹ کردہ صورت میں پیش کئے جا رہے ہیں جن میں جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مستحق طلبہ کے لیے خصوصی نشستوں کے قیام سے متعلق بل ، فاطمہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان بل، گرفتار، حراست میں لیے گئے یا تفتیش کے دوران زیرِ حراست افراد کے حقوق سے متعلق بل، پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل شامل ہیں ، تحاریک اور قراردادیں بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید