کراچی (نیوز ڈیسک) جین تھراپی سے بہراپن اور توازن کی خرابی کے علاج میں بڑی پیش رفت، کان کے جینیاتی نقص کو درست کر کے موروثی بہرے چوہوں میں 80فیصد تک سماعت اور توازن بحال کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے تل ابیب یونیورسٹی کی یہ کامیابی انسانوں میں بہراپن کے علاج کی سمت میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے جین تھراپی کے ذریعے بہراپن اور توازن کی خرابیوں کے علاج میں انقلابی پیش رفت کی ہے۔ پروفیسر کیرن آوراھم اور ان کی ٹیم نے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ماہرین کے تعاون سے ایک نئی تھراپی تیار کی جو اندرونی کان کے جینیاتی نقص کو درست کر کے سماعت اور توازن بحال کرتی ہے۔