کراچی (نیوز ڈیسک) بی جے پی رہنما کا کا راہول گاندھی پر پاکستان کی زبان بولنے کا الزام، بہار اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی تناؤ میں اضافہ ایک دوسرے پر عوام کو گمراہ کرنے کی الزام تراشیاں عروج پر ہیں۔بھارت میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما رمیش بدھوری نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ “پاکستان کی آواز کی بازگشت” کر رہے ہیں۔ بدھوری نے کہا کہ گاندھی کے بیانات ملک کے نوجوانوں کے مواقع چھیننے اور سیاسی مفاد کے لیے گھس بیٹھیوں کا دفاع کرنے کی عکاسی کرتے ہیں، انہوں نے راہول کے اُس بیان کو بھی نشانہ بنایا جس میں بہار کے انتخابات کو ہریانہ کی طرز پر چلانے کی بات کی گئی تھی۔