• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلز ٹیکس رجیم میں جبری رجسٹریشن قبول نہیں، مرکزی صدر تاجراں

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) سیلز ٹیکس رجیم میں زبردستی رجسٹریشن کسی صورت قبول نہیں۔پشاور میں تاجر کا اٹھایا گیا سامان فوری طور پر واپس کیا جائے ، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ،سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران یاسین مینگل،انجمن تاجران خیبر پختون خواہ کے صدر ملک مہر الٰہی، انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم ،انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، انجمن تاجران آزاد کشمیر کے صدر افتخار فیروز ۔انجمن تاجران گلگت بلتستان کے صدر غلام حسین ۔ سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین جمیل پراچہ نے متفقہ قرارداد میں کہا ہے کہ سیلز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کا بازاروں میں جاکر دوکانداروں کو ہراساں کرنے کی پرزوں مذمت کرتے ہیں اور سیلز ٹیکس اہلکاروں کا پشاور کے بازار سے سامان اٹھانے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی چائے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ کھلی چائے نہ بیچی جائے۔
اہم خبریں سے مزید