• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو پی سہارنپور میں تین سینگ والے ڈایناسور ٹرائیسراتوپس کا فوسل دریافت

کراچی (نیوز ڈیسک) یو پی کے سہارنپور میں تین سینگ والے ڈایناسور ٹرائیسراتوپس کا فوسل دریافت، فوسل تقریباً 100سے 66ملین سال پرانا ہے۔ دی ٹریبیون کے مطابق دریافت ڈایناسورز کی تاریخ اور قدیم حیاتیات کے مطالعے کیلئے بہت اہم ہے۔ اتر پردیش کے ساہارنپور ضلع میں ساہنسارا دریا کے کنارے کی کھدائی کے دوران ماہرین نے تین سینگ والے ڈایناسور، ٹرائیسراتوپس، کا فوسل دریافت کیا ہے، جس کے ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ اس ڈایناسور کے ناک کے سینگ کا ممکنہ حصہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فوسل لیٹ کریٹیشیس دور، یعنی تقریباً 100.5 سے 66 ملین سال پرانا، کا ہے، جب یہ ڈایناسور زمین پر موجود تھا۔
اہم خبریں سے مزید