کراچی (افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن کے ایئر کرافٹ انجینئرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج اتوار کو چھٹے روز بھی جاری رہا اس دوران مجموعی طور پر 19پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ80میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی کوئٹہ، کراچی دبئی، فیصل اباد دبئی، اسلام اباد اسکردو، گلگت، پشاور ابوظہبی، دبئی کراچی تربت، کراچی ملتان گلگت اسلام آباد سمیت دیگر 19پرواز منسوخ کر دی گئی کراچی اسلام اباد کی 14 پروازوں میں 7 گھنٹے جبکہ لاہور کراچی کی 10پروازوں میں 6گھنٹے تک تاخیر ہوئی اسلام آباد کی 22پروازوں میں 12 گھنٹے، لاہور کی 18 پروازوں میں ساڑھے 14 گھنٹے، کراچی کی 10 پروازوں میں ساڑھے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کوئٹہ لاہور کی 2 پروازیں ساڑھے 13 گھنٹے تاخیر سے اپریٹ کی جا سکیں جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 3 پروازوں میں 3 سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔