اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نےبتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دورہ سعودی عرب میں ان کی خدمات کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈلآف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے بھی نوازا گیا۔ سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات، سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی ہے، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔