• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے ارکان کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

لاہور(آصف محمود بٹ ) وفاقی حکومت نے نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (این آر کے این اے)کے چیئرمین اور ارکان کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، ادارہ اخلاقی و سماجی اصلاحی مشن پر کام کر رہا ہے،ارکان کی حفاظت کو قومی ذمہ داری سمجھا جائے ،صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو مراسلہ ۔ اس سلسلے میں ادارے کی جانب سے تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس کو ایک ’’انتہائی خفیہ‘‘ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔"جنگ" کو ملنے دالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (این آر کے این اے) کو 2022ء کے ایکٹ نمبر XV کے تحت قائم کیا گیا تھا اور یہ وزیرِ اعظم پاکستان کی سرپرستی میں کام کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید