دبئی(سبط عارف) دبئی کی معیشت میں سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 4.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجوہات سیاحت، ہیلتھ ، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں نمایاں ترقی کو قرار دیا گیا ہے۔ معاشی بہتری کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔ اپنے بیان میں شیخ حمدان نے بتایا کہ دبئی کا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) جون 2025تک چھ ماہ کے دوران 241ارب درہم (تقریباً 1.8کھرب روپے) تک پہنچ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی مسلسل جدیدیت ، تنوع اور عالمی مسابقت پر مبنی مستقبل کی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، اور یہ نتائج سرکاری و پرائیوٹ شعبوں کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہیں۔ دوسری سہ ماہی میں 4.7 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی، جس سے دبئی کا جی ڈی پی 122ارب درہم (920ارب روپے) ہوگیا۔