• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نیول چیف بنگلادیش پہنچ گئے، 71 کے بعد پہلا دورہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی نیول چیف کا بنگلادیش کا چار روزہ دورہ،71کےبعد یہ کسی بھی پاکستانی نیول چیف کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے، دفاعی تعاون پر اہم مذاکرات، ایڈمرل نوید اشرف کی بنگلادیشی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعلقات، تربیتی پروگرامز اور باہمی دوروں پر گفتگو کی گئی۔ پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اتوار کے روز چار روزہ دورے پر بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچے، جہاں انہوں نے بنگلادیشی فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان سے آرمی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ بنگلادیشی فوج کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعاون، عسکری صلاحیتوں میں بہتری، مشترکہ تربیتی پروگرامز، سیمینارز اور وفود کے تبادلے جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
اہم خبریں سے مزید