کراچی(سید محمد عسکری) ملک کے ٹاپ بزنس ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے 2025کے داخلہ ٹیسٹ میں ملک کے انٹرمیڈیٹ نظام کی قلعی کھل گئی ہے۔ بیچلرز پروگرامز کے لیے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں مختلف انٹرمیڈیٹ بورڈز کے محض 13فیصد طلبہ ہی کامیاب ہوسکے جب کہ A لیول طلبہ کی کامیابی کا تناسب 34فیصد رہا، آئی بی اے داخلہ ٹیسٹ میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طلبہ کی کامیابی کا تناسب محض4فیصد رہا جب کہ ضیاالدین بورڈ، لاڑکانہ بورڈ، پشاور بورڈ اور کوئٹہ بورڈ کی کامیابی کا تناسب 8فیصد رہا۔ آغا خان امتحانی بورڈ کی کامیابی کا تناسب 18فیصد، انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کا 12 فیصد، فیڈرل بورڈ کا 15فیصد، حیدرآباد بورڈ کا 9 فیصد، میرپورخاص بورڈ کا 11فیصد، سکھر بورڈ اور لاھور بورڈ کا 13فیصد، آزاد کشمیر کے میرپور بورڈ کی کامیابی کا تناسب 7 فیصد رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی گرامر اسکول کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ لائسیم اسکول کا 47 فیصد، نکسر کالج کا 42 فیصد، بیکن ہاؤس اسکول کا 32 فیصد، سٹی اسک کا 30 فیصد، لاھور گرامر اسکول کا 27 فیصد، فاونڈیشن اسکول کا 22 فیصد، پی ای سی ایچ ایس کالج کا کا 20 فیصد، آغا خان ہائر سکینڈری اسکول کا 18 فیصد، آدمجی سائنس کا لج اور کامکس کالج کا 17 فیصد، حبیب پبلک اسکول کا 16 فیصد، خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج اور ایچیسن کالج کا 15 فیصد جب کہ آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 14 فیصد رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق 8077 امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا جس میں A لیول امیدواروں کی تعداد 3818 تھی جب کہ انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلبہ کی تعداد 4259 تھی۔