کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ اقبال پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں علامہ محمد اقبال ایک عظیم مفکر، فلسفی اور شاعر تھے جنہوں نے خودی اور خوداعتمادی کا درس دیاعلامہ اقبال کے افکار نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں نوجوان اقبال کے فلسفۂ خودی کو اپنا کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔