• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 خواتین سے تحقیقات

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں3خواتین سے تحقیقات،گرفتار تینوں خواتین فرانسیسی شہری ہیں اور وہ دارالحکومت پیرس میں عوامی مقام (ممکنہ کنسرٹ ہال یا بار) پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی تھیں۔ تینوں خواتین کی عمر 18 سے 21 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔فرانس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق استغاثہ نےاپنے ایک اعلان میں بتایا کہ گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو دار الحکومت پیرس میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید