کراچی ( آن لائن ) اردو کے عہدساز شاعر و دانشور فیض احمد فیض کی41ویں برسی 20نومبر کو منائی جائیگی،برسی کے سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی ریفرنسز، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات اور مقررین انقلابی شاعر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔