• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 لاکھ 11 ہزار مکڑیوں کا شاہکار، یورپ کے غار میں دنیا کا سب سے بڑا جالا دریافت

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

ماہرینِ حیاتیات نے جنوبی یورپ کے ایک غار میں دنیا کا سب سے بڑا مکڑیوں کا جالا دریافت کیا ہے، جو حیرت انگیز طور پر ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد مکڑیوں نے مل کر تیار کیا۔

سائنسی جریدے سب ٹیرینین بایولوجی (Subterranean Biology) میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ دیوقامت جالا کیو آف سلفر (Cave of Sulphur) نامی غار میں دریافت ہوا، جو یونان اور البانیا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جالا 106 مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور ہزاروں fennel shape کے جالوں پر مشتمل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جالا دو مختلف اقسام کی مکڑیوں نے مل کر تیار کیا، جنہیں عام طور پر ہاؤس اسپائیڈرز کہا جاتا ہے، حیرت انگیز طور پر ان میں سے ایک قسم عام حالات میں دوسری کو شکار بناتی ہے، مگر اس غار میں دونوں ایک ساتھ رہ رہی ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ غار میں روشنی کی مکمل عدم موجودگی کے باعث مکڑیاں ایک دوسرے کو شکار یا خطرہ نہیں سمجھتیں، جس سے وہ پُرامن طور پر ایک ہی جگہ کام کر رہی ہیں۔

تحقیق کے مطابق دونوں اقسام کی مکڑیاں غار کے اندر پائے جانے والے سلفر پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی تہوں پر رہنے والی چھوٹی مکھیوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید