• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کا خواہشمند

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے قونصل جنرل پی کے سنجیوا پٹویلا نے کہا ہے کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے،موجودہ تجارتی دائرہ کار سے آگے بڑھنے اور باہمی تعاون کے لئے نئے اور غیر دریافت شدہ شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے نجی شعبے بالخصوص زرعی صنعتوں، سمندری خوراک، مصالحہ جات، مویشیوں کی خوراک، ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک، تعمیرات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں ترقی کر سکتے ہیں۔اگرچہ تجارتی توازن اس وقت پاکستان کے حق میں ہے لیکن سری لنکا کے تاجروں کے لئے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے تحت دستیاب مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید