لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا اور ملکی مفاد میں فیصلے کئے۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماوں اور ورکرز کا پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنا پیپلزپارٹی کی مقبولیت کی دلیل ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما عمران علی کھوکھر کی قیادت میں کالعدم مذہبی جماعت کے سابق ٹکٹ ہولڈر حاجی نواز گڈو اوردیگر سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ملاقات میں کالعدم مذہبی جماعت کے سابق ٹکٹ ہولڈرز حاجی نواز گڈو،ملک شہباز راجپوت، ملک ناصر راجپوت ، ملک ارشاد راجپوت، ملک شہباز اور ملک ناصر نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔گورنر پنجاب نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور ان کے گلے میں پارٹی کے مفلر پہنائے۔