لاہور (نیوزرپورٹر)۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ چن دا قلعہ فلائی اوور کی تعمیر کم وقت میں مکمل کی گئی جو ایک قابلِ تحسین کارنامہ ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چن دا قلعہ فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چن دا قلعہ فلائی اوور کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔