• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیشنری واجبات کی ادائیگی میں تاخیر محتسب پنجاب نے رپورٹس طلب کر لیں

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محتسب پنجاب نے مختلف اسٹیشنری فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق موصول شکایات پر نوٹس لے لیا ۔جن میں بلوں کی منظوری اور ادائیگیوں کے تعطل جیسے مسائل شامل تھے۔شکایات کے ازالے کے لیے محتسب پنجاب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے تفصیلی رپورٹس طلب کیں اور واجبات کی تصدیق کے بعد فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔
لاہور سے مزید