• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایچ آر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، خواجہ عمران نذیر

لاہور (جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرنے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایچ آر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے, خواجہ عمران نذیرنے 140 سے 220 بیڈز تک اپ گریڈ کئے گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا-صوبائی وزیر کا ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز اور شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا-خواجہ عمران نذیر نے شام کے اوقات میں او پی ڈی کے لئے کیو ایم ایس سسٹم کی انسٹالیشن کے اقدام کو سراہا-خواجہ عمران نذیر نے مریضوں ولواحقین سے ملاقات کی اور ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی-صوبائی وزیر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے آوٹ سورس ملازمین کو فوری تنخواہ جاری کرنے کا حکم دیا -خواجہ عمران نذیر نے چنیوٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نئے او پی ڈی بلاک کا وزٹ کیا۔
لاہور سے مزید