لاہور ( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹس ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔این اے 119 میں سیوریج، سرکوں کی بحالی، سٹریٹ لیمپس کی تنصیب ہر قیمت پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہر ضلع میں ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت اپنے حلقے میں متعدد پراجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،خواجہ عمران نذیر کی افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر دستار بندی کی گئی، سینئر صحافی سہیل ورائچ بھی ہمراہ موجود تھے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی پی 150 میں انفرا سکچر کے متعدد منصوبوں کی بروقت تکمیل اس بات کی عکاس ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کا یہ سفر خدمت کے عزم کی علامت ہے۔